ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر میں مڈبھیڑ کے بعد کشیدگی، اسکول کالج اور انٹرنیٹ خدمات بند

کشمیر میں مڈبھیڑ کے بعد کشیدگی، اسکول کالج اور انٹرنیٹ خدمات بند

Sun, 05 Aug 2018 01:35:28    S.O. News Service

سری نگر:4/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وادی کشمیر کے دو بڑے اضلاع میں فوج کے آپریشنزکے بعدسے ہی کشیدگی کا ماحول بنا ہواہے۔جمعہ کو بارہ مولہ کے سوپوراورشوپیاں کے کلورا گاؤں میں ہوئے مڈبھیڑمیں اب تک کل 7افراد کو مار گرایا گیا ہے۔ہلاک شد گان میں لشکر کا ایک کمانڈربھی شامل ہے۔وہیں ان مقابلوں کے بعد کشمیر کے کئی اضلاع میں کشیدگی کے درمیان پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں، جس کے بعد حساس علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات پر روک لگا دی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ سوپور میں جمعہ کو دہشت گردوں سے ہوئی تصادم میں یہاں کے نصیرآبادعلاقے کے رہائشی ریاض احمدڈار اور پلوامہ کے رہنے والے خورشید احمد نام کے دوافراد کو مار گرایا گیا تھا۔اس تصادم میں فوج کے ایک جوان وجے کمارشہید ہوئے تھے۔سوپور کے اس آپریشن کے دوران علاقے میں کشیدگی کی صورت حال بن گئی تھی، جس کے بعد فوج اورسی آر پی ایف کے ساتھ جموں وکشمیرپولیس کی ایس اوجی کو علاقے میں سیکورٹی کے لیے تعینات کیاگیاتھا۔تصادم کے بعدکشیدگی کا اثر ہفتہ کو بھی بنا رہا جس کی وجہ سے سوپور کے تمام علاقوں میں مکمل طور پر کشیدگی رہی ہے۔کشیدگی کے خدشہ کے پیش نظر انتظامی حکم کے بعد یہاں کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھا گیا۔ساتھ ہی تشدد مظاہروں کے خدشہ کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے یہاں کے کئی علاقوں میں اضافی سکیورٹی کے لیے تعینات کیاگیاہے۔


Share: